شعیب ملک کی دوسری شادی کا بیٹے پر کیا اثر ہوا؟ ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی طلاق اور شعیب کی ثنا جاوید سے دوسری شادی، آج کل ٹاک آف دی ٹاؤن بنی ہوئی ہے۔ اس شادی نے ان کے سابقہ رشتوں پر بھی کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حال ہی میں ثانیہ مرزا کا موقف سماء ٹی وی لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف نے شیئر کیا ہے جنہوں نے شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد ثانیہ مرزا کو فون کیا تھا۔

ثانیہ مرزا نے شعیب ملک کی دوسری شادی کے بعد اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کی ہیں۔ میزبان یاسر شامی نے بھی بچے سے متعلق معلومات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ، "اذہان مرزا ملک سکول نہیں جا رہے۔ اس کی ماں اسے ہندوستان لے گئی کیونکہ وہ اپنے اسکول میں بہت دباؤ کا سامنا کر رہا تھا۔"

تفصیلات بتاتے ہوئے نعیم حنیف نے کہا کہ، ثانیہ نے مجھے بتایا کہ جب میں نے شعیب ملک کی دوسری شادی کی خبر سنی تو میرا بیٹا اذہان قرآن کی 18 سورتیں حفظ کر چکا تھا۔

بیٹے کی حالت بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ، اذہان مرزا ملک اس لیے اسکول نہیں جا رہے کیونکہ وہ اپنے والدین کی طلاق اور اپنے والد کی دوسری شادی کے حوالے سے سوالات سے دور رہنا چاہتے ہیں، جو ثانیہ مرزا کی شہرت کی وجہ سے ایک عالمی رجحان بن گیا ہے کیونکہ وہ ایک بڑی بین الاقوامی اسپورٹس اسٹار ہیں۔

ثانیہ مرزا ایک مضبوط عورت ہیں، مگر ہاں وہ اس وقت اداس ہیں اور شعیب سے شادی کے اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہے انہیں۔ کیونکہ ان کے خاندان اور دوستوں نے انہیں شادی سے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا۔ وہ فی الحال پاکستان آنے کو تیار نہیں لیکن وہ پاکستانیوں کی عزت کرتی ہیں۔ وہ شعیب ملک کی فیملی سے بھی ناراض نہیں ہیں۔

نعیم حنیف نے یہ بھی بتایا کہ، ثانیہ مرزا اور اہل خانہ کے مطابق شعیب کے معاملات ان کے لیے نئے نہیں ہیں۔ انہیں اس کے تمام لنک اپس کی رپورٹس مل رہی تھیں۔

Sania Mirza Shares Son Izhaan Mirza Malik Condition After Shoaib Malik Second Marriage

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sania Mirza Shares Son Izhaan Mirza Malik Condition After Shoaib Malik Second Marriage and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sania Mirza Shares Son Izhaan Mirza Malik Condition After Shoaib Malik Second Marriage to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   10529 Views   |   26 Jan 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

شعیب ملک کی دوسری شادی کا بیٹے پر کیا اثر ہوا؟ ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں

شعیب ملک کی دوسری شادی کا بیٹے پر کیا اثر ہوا؟ ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شعیب ملک کی دوسری شادی کا بیٹے پر کیا اثر ہوا؟ ثانیہ مرزا نے اذہان مرزا ملک کی ذہنی صحت سے متعلق تفصیلات شیئر کر دیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔